لندن(نیوزڈیسک)ڈو لفنز اور چمپنزیز کی ذہا نت کے قصے تو آ پ نے بہت سنے ہو نگے لیکن جنا ب بلیاں بھی اس میدا ن میں کچھ کم نہیں ۔ یہ ذہین ترین بلی اپنے مالکن کے اشارے پر مختلف ٹرکس کا مظاہرہ کرنے میں کمال مہارت رکھتی ہے ،بس ایک اشارے کی دیر ہے پھر دیکھئے یہ کیا کیاکمال کرسکتی ہے ۔ مانو بلی کی مالکن نے اسے با قاعد ہ اتھلیٹک تر بیت دے رکھی ہے کیونکہ کہیں تویہ آ ڑی ترچھی اور پیچیدہ رکاوٹو ں پر مشتمل را ستہ طے کر تی ہوئی نظر آرہی ہے تو کہیں اپنے مالکن کے پاؤں پر اپنے پورے جسم کا توازن برقرار رکھے کھڑی ہے،کہیں بالٹی پر رول ہورہی ہے تو کہیں ایک اشارے پر گھر کا دروازے بندکرتی نظر آرہی ہے۔