پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ میں گولڈ فش کا آپریشن کرکے اسے کینسر سے نجات دلا دی گئی

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈربی(نیوزڈیسک ) برطانیہ میں ڈاکٹروں نے گولڈ فش کو بچانے کے لیے ایک گھنٹے تک اس کا کامیاب آپریشن کیا اوراس میں دلچسپ بات یہ ہےکہ اس پر تقریبا 400 برطانوی پانڈ (45000 روپے) خرچ آیا جس سے ایسی سیکڑوں مچھلیاں خریدی جاسکتی ہیں۔2 سالہ اور ساڑھے 3 انچ لمبی اس گولڈ فش کے سرپرکینسر کا پھوڑا نکل آیا جسے ختم کرنے کے لیے ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل مچھلی کوبے ہوش کیا، اس آپریشن کو مچھلیوں کے سب سے مشہور سرجن ٹام ہیکنے نے انجام دیا جو برطانوی شہر ڈربی میں جانوروں کے ایک بہت بڑے اسپتال کے مالک بھی ہیں اور انہیں مچھلیوں کا سرجن بھی کہا جاتا ہے۔مچھلی شروع میں تیرتے ہوئے ایک جانب کو جارہی تھی اور کبھی کبھی رک بھی جاتی تھی، ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن کے لیے مچھلی کو بے ہوش کیا گیا جب کہ اس قبل اتنے چھوٹے جانورکو آپریشن کے لیے بے ہوش نہیں کیا گیا تھا۔ سرجن ٹام ہیکنے کے مطابق یہ اب تک کسی چھوٹی مچھلی پر کیا گیا سب سے پیچیدہ ترین آپریشن تھا اور اس کے لیے انہیں بہت مطالعہ کرنا پڑا تھا جب کہ آپریشن جلدی کرنا تھا کیونکہ مچھلی کو اتنی دیر پانی سے باہر نہیں رکھا جاسکتا تھا۔اس کامیاب آپریشن کے بعد مچھلی کو ٹانکے لگائے گئے اور اس پر زخم درست کرنے کی کریم لگائی گئی جس کے بعد اب مچھلی مکمل طورپرصحت یاب ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…