ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان میں ایک ایسا منفرد ہو ٹل کھولا گیا ہے جہاں آنے والے مہمانوں کو ایک ڈائنو سار ویلکم کر کے حیران کر دیتا ہے۔Henn na نامی اس ہو ٹل کا سارا کا سارا نظام خو ش اسلوبی سے روبو ٹس چلا رہے ہیں۔ہو ٹل میں جیسے ہی مہمان داخل ہو تا ہے تواستقبالیہ پر کھڑا ایک ڈائنو سار اسے خوش آمدید کہتا ہے اور پھر اس کے ساتھ ہی مو جود ایک خوش شکل رو بو ٹک خاتون نا م اور دیگر ضروری معلومات مہمان سے پوچھ کر روم کی تفصیلات فراہم کر تی ہے۔یہی نہیں بلکہ کمرے تک سامان پہنچانے کاکام بھی رو بو ٹ ہی کر تے ہیں۔