منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

جاپان میں خودکشی سے روکنے والے شخص نے 11 سال میں 500 جانیں بچائیں

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپانی پولیس افسر یوکیو شائیگی نے اپنی زندگی مایوسی کے سبب خودکشی کی جانب جانے والے افراد کو اس عمل سے روکنے کے لیے وقف کردی اور اس کام میں انہوں نے 11 سال کے دوران سیکڑوں افراد کو خودکشی سے باز رکھتے ہوئے ان کی جانیں بچائیں اس لیے انہیں جاپان میں ”چوٹے ماٹے مین“ یعنی روکنے والا آدمی بھی کہا جاتا ہے۔جاپان میں خودکشیوں کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور وہاں پولیس افسر یوکیو نے گزشتہ 11 سال میں 500 سے زائد افراد کی جانیں بچائی ہیں وہ جاپان کے مشہور سیاحتی مقام توجنبو کی پہاڑیوں پر گشت کرتے رہتے ہیں جہاں ایک جانب تو لاکھوں سیاح ہرسال آتے ہیں لیکن اسی پہاڑیوں سے کود کر لوگ اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کرلیتے ہیں اور زیادہ تر اس مقام پر لوگ خودکشی کے ارادے سے ہی آتے ہیں اور ایسے میں یوکیو اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ یہاں موجود رہتے اور انہیں خودکشی سے بازرکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔یوکیو کے مطابق ایک واقعے میں ان کے اہم دوست نے اپنی کار سمیت سمندر میں چھلانک لگا کر خودکشی کی تو انہیں شدید صدمہ ہوا جس کے بعد انہوں نے لوگوں کو خودکشی سے روکنا اپنی زندگی کا مشن بنا لیا کیونکہ ان کے نزدیک خود کرنے والے لوگ بے حد لاچار ہوتے ہیں اور انہیں کسی کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ یوکیو شائیگی نے ایسے افراد کے لیے چند فلیٹ بھی لے رکھے ہیں جہاں وہ اپنی نئی زندگی شروع کرسکتے ہیں۔یوکیو کا کہنا تھا کہ چند سال قبل انہوں نے ایک ایسے بوڑھے جوڑے کو دیکھا جو بری طرح قرضے میں جکڑ اہوا تھا اور اس مقام پر خودکشی کی غرض سے آیا تھا اور اس بات کا علم ہونے پر یوکیو انہیں قومی بہبود کے ادارے لے گئے جہاں انتظامیہ نے ان کی کوئی مدد نہیں کی اور چند دنوں بعد ان دونوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کےبعد یوکیو نے فیصلہ کیا کہ وہ اب ایسے افراد کو اپنے گھر لے جائیں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…