ہانگ کانگ (نیوزڈیسک )ہانگ کانگ میں دنیا کے معمر ترین پانڈے کی 37ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔چین میں دنیا کے معمر ترین پانڈے کی 37ویں سالگرہ مکمل دھوم دھام سے منائی گئی۔ہانگ کانگ کے اوشین پارک کے ایک چڑیا گھر میں رہنے والے جیا جیا(Jia Jia ) نامی مادہ پانڈے کی 37ویں سالگرہ کی مناسبت سے انتظامیہ نے مزیدار پھلوں سے ڈبل اسٹوری کیک تیار کیا ۔ایک اوسط درجے کی عمر سے 17سال بڑے اس پانڈے کی سالگرہ کی تقریب شاندار انداز میں منائی گئی جس میں کئی افراد نے شرکت کی۔1978میں چینی صوبے سینکچوان میں پیدا ہونے والے جیا جیا کو 1999میں ہانگ کانگ کے چڑیا گھر منتقل کیا گیا اور اب وہیں کے چڑیا گھر میں مقیم ہے۔واضح رہے کہ عام طور پر ایک پانڈوں کی اوسط عمر 20سے 23سال ہوتی ہے جبکہ 37سالہ جیا جیا نہ صرف دنیا کا سب سے طویل العمر پانڈا ہے بلکہ اب تک کا بھی سب سے زیادہ عمر پانے والا پانڈا بن گیا ہے