منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

کام میں مصروف نظر آنے والی چیونٹیاں درحقیقت کاہل ہوتی ہیں، تحقیق

datetime 29  جولائی  2015 |

ایری زونا(نیوزڈیسک) عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ چیونٹیوں ، دیمک اور شہد کی مکھیوں جیسے سماجی کیڑے ہمیشہ کام میں ہی جتے ہوئے رہتے ہیں لیکن درحقیقت ایسا نہیں بلکہ ان کیڑوں کی اکثریت بہت سست ہوتی ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف ایریزونا کے ماہرین نے مغربی کینیڈا اورامریکا میں پائی جانے والی چینٹیوں کی 5 کالونیوں کا مشاہدہ کیا۔ 3 ہفتوں تک کئے گئے مشاہدے میں ماہرین نے چیونٹیوں کی نقل و حرکت کا تفصیلی جائزہ لیا، اس سلسلے میں ماہرین نے ہرکالونی کی چند چیونٹیوں پرمختلف رنگ ڈال دیئے تاکہ ان کی شناخت کی جاسکے۔ماہرین نے اپنے مشاہدے کے دوران چیونٹیوں کی ہر4 گھنٹے بعد جدید ترین کیمروں کی مدد سے 5 منٹ کی وڈیوز ریکارڈ کیں اوراس دوران ان کے کام کاج کو مختلف درجات میں بانٹ دیا۔ وڈیوزدیکھنے کے بعد ماہرین کو حیرانی ہوئی کالونی میں نقل وحرکت کرنے والی آدھی سے زائد چیونٹیاں پورے دن صر ف گشت ہی کرتی رہیں.ماہرین کا کہنا تھا کہ چیونٹیوں کی نصف تعداد کی کام چوری نے انہیں سوچنے پر مجبورکیا کہ ایسا کیوں ہے۔ جس بارے میں تحقیق کے شریک مصنف ڈینیل کاربونیوکا کہنا تھا کہ ایسا ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کام نہ کرنے والی چیونٹیوں کو کارکن چینٹیوں کے متبادل کے طور پرذمہ داریاں سونپی گئی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…