بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی قوم کے کمالات سے کون واقف نہیں، موبائل فون کے نت نئے ماڈلز ہوں یا دیگر مصنوعات، چینی اپنی محنت کے بل پر دنیا بھر کی مارکیٹس میں کامیابیاں سمیٹتے چلے جا رہے ہیں، لیکن اس بار تو چینیوں نے حد سے زیادہ پھرتی دکھا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔صوبے عیان میں ایک کمپنی نے محض 3گھنٹے کے قلیل وقت میں ایک تھری ڈی پرنٹڈگھر تعمیر کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ کمپنی نے یہ انتہائی خوبصورت 2منزلہ بنگلہ بنایا ہے۔ پہلے گھر کے کمرے علیحدہ علیحدہ تھری ڈی پرنٹر پر بنائے گئے اور پھر انہیں کرین کی مدد سے جوڑدیا گیا۔اس طریقے سے جہاں گھر بنانے میں وقت کی بے انتہاء بچت ہوئی، وہیں اس کی لاگت میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ کمپنی کے مطابق اس گھر پر ہزار روپے فی مربع میٹر لاگت آئی ہے۔ یہ گھر نہ صرف 150 تک بہترین حالت میں قائم رہ سکتا ہے بلکہ زلزلوں کا مقابلہ بھی کامیابی کے ساتھ کر سکتا ہے
چین پھربازی لے گیا، 3گھنٹے میں 2منزلہ بنگلہ تیار
28
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں