منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہد کی مکھیوں کے طیاروں پربڑھتے ہوئے حملے

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پرندے، برسوں سے ہوابازی کی صنعت کے لیے دردِ سر بنے ہوئے ہیں۔ پرندوں کے ساتھ ٹکراؤ کے نیتجے میں طیاروں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کی صورت میں ہوابازی کی عالمی صنعت کو سالانہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔بہ ظاہر پرندے اور ہوائی جہاز کا کوئی مقابلہ نہیں۔ مگر جب چھوٹا سا پرندہ محوپرواز طیارے سے ٹکرا کر انجن میں گھس جائے تو اسے شدید نقصان پہنچتا ہے۔ انجن کی مرمت پر کثیر رقم خرچ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پرندے اور طیارے کے درمیان تصادم مسافروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔پرندوں کے علاوہ اب شہد کی مکھیاں بھی ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کے لیے درد سر بنتی جارہی ہیں۔ گذشتہ دنوں ماسکو کے ونوکوف ایئرپورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیاں ایک مسافر جہاز پر حملہ آور ہوگئیں۔ یہ جہاز ماسکو سے سینٹ پٹزبرگ جارہا تھا۔ مکھیوں نے جہاز پر اس وقت ہلّہ بولا جب اسے پرواز کے لیے کھینچ کر رن وے پر لے جایا جارہا تھا۔ شہد کی مکھیاں ایئربس 319 کے پروں سے چمٹ گئیں، جب کہ بڑی تعداد نے کھڑکیوں پر بھی ڈیرا جما لیا۔مکھیوں کی یلغار کے بعد انتطامیہ نے فوری طور پر دو ایمبولینس بُلالیں کہ کہیں مکھیاں جہاز کے اندر داخل نہ ہوجائیں۔ ہوائی اڈے کا عملہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مکھیوں کو بھگانے میں کام یاب ہوا۔ اورکوئی ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے جہاز کو اس کی منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔یہ پہلا واقعہ نہیں تھا جب شہد کی مکھیاں ہوائی جہاز پر حملہ آور ہوئی ہوں۔ رواں برس اپریل میں امریکی ریاست منیسوٹا کے ہوائی اڈے پر شہد کی مکھیوں نے Allegiant ایئرلائن کے ہوائی جہاز پر یلغار کردی تھی۔ طیارے کی ونڈ اسکرین مکھیوں سے مکمل طور پر ڈھک گئی تھی۔ مکھیاں ہوائی جہاز کے انجنوں میں بھی گھس گئی تھیں۔ انجنوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے ایئرلائن کو یہ پرواز منسوخ کرنی پڑی تھی۔امریکا کے جنوب مغربی علاقے میں طیاروں پر شہد کی مکھیوں کی یلغار کے واقعات تواتر سے پیش آرہے ہیں۔ شہد کی مکھیوں کی یہ قسم افریقا سے تعلق رکھتی ہے۔ جارحانہ فطرت اور حملہ آور ہونے کی عادت کی بہ دولت انھیں killer bees بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا ڈنک بہت زہریلا ہوتا ہے۔ اگر کئی مکھیاں بہ یک وقت انسان کو ڈنک مار دیں تو اس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق افریقا سے یہ مکھیاں 1990 کی دہائی میں امریکا میں داخل ہوئی تھیں۔ یہ کھلی فضا میں سفر کرتی ہیں۔ سفر کرتے کرتے جب ملکہ مکھی تھک جائے تو پھر یہ آرام کرنے کے لیے اتر آتی ہیں۔ ہوائی اڈے چوں کہ وسیع و عریض اور درختوں سے عاری ہوتے ہیں، لہٰذا سستانے کے لیے ہوائی جہاز، سامان لادنے والی مشینوں، ٹرمینل اور گیراجوںمیں ٹھہر جاتی ہیں۔ تاہم مکھیوں کا یہ عارضی قیام مسافروں اور ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کو پریشانی اور کوفت میں مبتلا کردیتا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…