بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک پر دوستی رنگ لے آئی، امریکی خاتون نے پاکستان آکر اپنے محبوب سے شادی کرلی

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا جہاں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کی سہولت فراہم کرتاہے ، وہیں اجنبیوں کو بھی ایک دوسرے سے واقفیت ہوتی ہے ، ایسی ہی ایک امریکی خاتون کا پاکستانی شخص سے رابطہ ہواجو بعد میں محبت میں بدل گیا اور دل کے ہاتھوں مجبور امریکی خاتون پاکستان چلی آئی جہاں اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی کالونی کے رہائشی 38 سالہ انجم ریاض کی فیس بک پر فلوریڈا کی رہائشی 39 سالہ خاتون لیا سموکس کے ساتھ دوستی ہو گئی جو کئی سال چلتی رہی جس کے بعد لیا سموکس انجم ریاض سے ملنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں گوجرانوالہ کچہری پہنچے جہاں پر نکاح خواں قاری اسد اللہ نے لیا سموکس کو کلمہ پڑھوایا اور بعد ازاں دونوں کا نکاح بھی کر وا دیا۔ اس موقع پردولہا انجم ریاض میڈیا سے روپوش رہا جبکہ لیا سموکس خوشی خوشی ضلع کچہری میں اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گھر کو رخصت ہو گئی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…