بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

امریکی شخص کو سانپ کے ساتھ سیلفی ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں پڑ گئی

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک شخص سیروتفریح کر رہا تھا کہ اس دوران اسے جھاڑیوں میں ایک سانپ نظر آیا جسے اس نے دم کی طرف سے پکڑ کر باہر کھینچ لیا۔ باہر آنے پر پتا چلا وہ ایک ریٹل سنیک تھا جس کا شمار انتہائی زہریلے سانپوں میں ہوتا ہے۔ ریٹل سنیک کو دیکھ کر اس میں سیلفی لینے کا شوق بیدار ہوا اور وہ جیسے ہی سانپ کے ساتھ سیلفی بنانے لگا تو سانپ نے موقع غنیمت جان کر اس کے بازو پر ڈس لیا اور واپس جھاڑیوں میں فرار ہو گیا۔ سانپ کے زہر نے تیزی سے اثر دکھانا شروع کیا تو اس کے منہ سے جھاگ نکلنے لگا اور وہ درد کی شدت سے بری طرح تڑپنے لگا۔ متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں زہر کے خاتمے کے لئے خصوصی تریاق دیا گیا تاہم زہر کی تاثیر اس قدر زیادہ تھی کہ اس کو متعدد بار انجیکشن لگانے پڑے یہاں تک کہ کیلیفورنیا کے دو ہسپتالوں کے اینٹی وینم انجکشنز کا سٹاک ختم ہوگیا۔ صحت یابی کے بعد جب امریکی شہری کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بل دیا گیا گیا تو اس کی آنکھیں ایک بار پھر پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کیونکہ اس کی سیلفی کے شوق نے ہسپتال کا بل لاکھ ڈالرز سے زائد بنا دیا تھا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…