بیجنگ(نیوزڈیسک )مشرقی چین کے نانجنگ (Nanjing) میں 10واں انٹرنیشنل کیٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں دنیا بھر سے بلیوں سے پیار کرنے والے افراد جمع تھے۔ برطانوی اور اسکاٹش بلیوں سمیت 20مختلف نسلوں، جسامت اور رنگ برنگی بلیوں نے شو میں حصہ لیا۔ مالکان نے اپنی بلیوں کو خوب سجا کر نمائش میں پیش کیا۔ روسی ججوں نے شو میں شامل بلیوں کو ان کے نسل، وزن ، منفرد عادات اور ذہانت کی بنیاد پر جانچا۔ بڑی تعداد میں بلیوں کے شوقین پر افراد نے شو میں شرکت کی۔