اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں عید الفطر کے موقع پر بنائی جانے والی ایک تصویر نے ایک گھر اجاڑ دیا۔ اپنے سسرال کے ساتھ عید کی چھٹی گزارنے کیلئے آنے والی خاتون نے ساس اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ سیلفی بنائی لیکن جب ساس کو معلوم ہوا کہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر عام کی جائے گی تو وہ برہم ہوگئیں۔ اخبار کے مطابق ساس نے بہو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو تصویر کو کسی طور غیروں کے سامنے پیش نہیں ہو گی جس پر بہو نے بھی کچھ سخت جواب دیا اور یوں تلخ کلامی بڑھ گئی۔جونہی شوہر کو جھگڑے کی نوعیت کا علم ہوا تو وہ بھی خاتون پر سخت برہم ہوا اور اپنی والدین کی توہین کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بیوی کو فوری طور پر طلاق دے دی۔