سین دیاگو(نیوزڈیسک) سیلفی کا بخار دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا جارہا ہے تاہم بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑجاتا ہے، ایسا ہی معاملہ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو سانپ کے ساتھ سیلفی ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں پڑگئی۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے سین ڈیاگو میں ایک شخص ٹوڈ فیسلرز سیروتفریح کررہا تھا کہ اس دوران اسے جھاڑیوں میں ایک سانپ نظر آیا جسے اس نے دم کی طرف سے پکڑ کر باہر کھینچ لیا،باہر آنے پر پتا چلا وہ ایک ریٹل اسنیک تھا جس کا شمار انتہائی زہریلے سانپوں میں ہوتا ہے۔ریٹل اسنیک کو دیکھ کر ٹوڈ فیسلرز میں سیلفی لینے کا شوق بیدار ہوا اوروہ جیسے ہی سانپ کے ساتھ سیلفی بنانے لگاتو سانپ نےموقع غنیمت جان کر اس کے بازوپرڈس لیا اور واپس جھاڑیوں میں فرار ہوگیا۔سانپ کے زہر نے تیزی سے اثر دکھانا شروع کیا اورفیسلرز کے منہ سے جھاگ نکلنے لگا اور وہ درد کی شدت سے بری طرح تڑپنے لگا۔فیسلر کو طبی امداد کے لیئے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں زہر کے خاتمے کے لئے خصوصی تریاق دیا گیا تاہم زہر کی تاثیر اس قدرزیادہ تھی کہ اس کو متعدد بار انجیکشن لگانے پڑے اور کیلی فورنیا کے دواسپتالوں کا اینٹی وینم انجکشنز یعنی زہر کے تریاق کا اسٹاک ختم ہوگیا۔ صحت یابی کے بعد جب فیسلرز کو اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بل دیا گیا گیا تو اس کی آنکھیں ایک بار پھر پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کیونکہ اس کی سیلفی کے شوق نے اسپتال کا بل لاکھ ڈالر سے زائد بنادیا تھا۔امریکا میں سانپ کے زہر کے خاتمے کیلئے لگایا جانے والا اس انجکشن کی ایک خوراک 2ہزار ڈالر ہوتی ہے اور اسے اسپتال میں 83 ہزار ڈالر کے انجیکشن لگ چکے تھے۔ فیسلرز کے پاس ایک سال سے زائدعرصے سے ایک اورسانپ موجود تھا لیکن وہ اس واقعے سے اس قدر خوفزدہ ہوا کہ اسے بھی جنگل میں لے جاکر آزاد کردیا۔
واضح رہے کہ کیلی فورنیا میں ہر سال سانپوں کے ڈسنے کے تقریباً 100 واقعات پیش آتے ہیں جن میں سے 10 سے 12 صرف سین ڈیاگو کاؤنٹی میں ہوتے ہیں۔
امریکی شہری کوسانپ کے ساتھ سیلفی کاشوق۔۔۔۔۔۔جانیئے کیاہوا؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا



















































