اسلام آباد( نیوزڈیسک ) نیپال میں عامل کے کہنے پر باپ نے اپنے بیٹے کی صحت یابی کیلئے دوسرے کے بچے کو بلی دے ڈالی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیپال میں بھارتی سرحد سے متصل ضلع ناولپراسی کے جنگل سے 10 سالہ جیون کوہارکی کئی دن پرانی گردن کٹی لاش ملی تھی ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے ایک شخص نیجیون کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بچہ بیمار رہتا تھا ، گاو¿ں کے ایک عامل نے اسے اپنے بیمار بیٹے کو بد روحوں سے نجات دلوانے کے لیے کسی بچے کی قربانی دینا ہوگی۔گرفتارشخص کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پڑوسیوں کی مدد سے جیون کوبسکٹ اورپیسوں کا لالچ دے کر اسے ایک ویران مقام پر لے آیا جہاں اس نے مخصوص مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد بچے کو قتل کرکے اس کی لاش وہیں جنگل میں پھینک دی۔ کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے پانچوں افراد پر قتل کے الزام میں فردِ جرم عائد کی جائے گی۔واضح رہے کہ نیپال کی دو کروڑ اَسی لاکھ کی آبادی کا 80 فیصد سے زیادہ ہندوو¿ں پرمشتمل ہے۔ ان میں سے بہت سے ہندو اکثردیوتاو¿ں کو خوش کرنے کے لیے بکریوں، بھینسوں اور مرغوں کی قربانی دیتے ہیں۔