اسلام آباد(نیوزڈیسک )ماچس کی تیلیاں آگ جلانے کے کام تو آتی ہی ہیں، لیکن ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے اب ان نازک لکڑی کی تیلیوں سے حیرت انگیز ماڈلز تیار کرتے ہوئے، ان کا انوکھا استعمال شروع کر دیا ہے۔ 63سالہ یہ ماہر آرٹسٹ ماچس کی تیلیوں کو گ±لو سے چپکاتے ہوئے انتہائی باریک بینی اور احتیاط سے دیوہیکل بحری جہازوں کے دلکش ماڈلز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اس کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لاکھوں تیلیوں کی مدد سے تیار کردہ آرٹسٹ کا ایک منفرد شاہکار 10فٹ طویل ہے، جس نے آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو حیران کر دیا ہے۔