اسلام آباد(نیوزڈیسک ) عام طور پرکہا جاتا ہے کہ بلیاں چوہوں کو شکار کرتی ہیں لیکن ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق بلیاں پرندوں کو شکارکرنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ماہر ماحولیات ڈاکٹر جینیفر میکڈونلڈجو بلیوں کی جنگلی حیاتیات پراثرانداز ہونے والے عوامل نامی تحقیق کا حصہ ہیں، انکا کہنا ہے کہ بلیاں چوہوں کی نسبت پرندوں اور خرگوشوں کو شکار کرنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد بلیوں کے ساتھ ساتھ پالتو بلیاں بھی پرندوںکے شکار کی شوقین ہوتی ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بلیاں پالنے والے افراد سے کہا کہ وہ شکار کے اوقات میں اپنی بلیوں کو گھر میں رکھنے کی کوشش کریں تاکہ بلیوں کو شکار کرنے سے روکا جا سکے۔تاہم لوگوں نے ماہرین کے اس مشورے کو نظر انداز کر دیا ہے۔