بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارت :غریب عورت کے اکاﺅنٹ میںبینک والوںنے اتنے پیسے بھر دیے کہ۔۔۔۔۔۔

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) دنیا بھرمیں بینکوں کئی جانب سے اپنے کھاتیداروں کوسہولیات بہم پہنچائی جاتی ہیں اوربعض اوقات وہ اپنے کھاتیدار کی ساکھ کو دیکھتے ہوئے خلاف ضابطہ مدد بھی کرتے ہیں لیکن بھارت میں ایک بینک نے اپنی غریب کھاتیدار کے اکاو¿نٹ میں ناکافی رقم ہونے پر ہزاروں لاکھوں نہیں بلکہ کھربوں روپے ظاہرکردیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کی ایک غریب عورت ارمیلا یادو نے اپنے اکاو¿نٹ میں 2 ہزار روپے جمع کرائے تو وہ اس وقت حیران رہ گئی جب اس کے موبائل فون پر بینک کی جانب سے اسے اس کے اکاو¿نٹ میں 9 لاکھ 99 ہزار 990 روپے کی موجودگی کا ایس ایم ایس موصول ہوا۔ بینک کا ایس ایم ایس دیکھ کر ارمیلا چکرا کررہ گئی اور اس نے فوری طور پتر اپنے ضامن سے بات کی جب اس نے بینک حکام سے بات کی تو ان کا جواب بھی بڑا انوکھا تھا، بینک حکام کا کہنا تھا کہ ارمیلا کے اکاو¿نٹ میں رقم ناکافی تھی اس لئے بینک نے اس کے اکاو¿نٹ میں فرضی رقم جمع کرائی ہے تاکہ اس کا کھاتہ بند نہ ہو۔ اس طرح بینک نے اس کے اکاو¿نٹ میں 957 کھرب 11 ارب 69 کروڑ 86لاکھ 47 ہزار 130 روپے 14 پیسے ڈالے۔اس ساری صورت حال می غریب ارمیلا کا کہنا ہے کہ وہ کسی عدالتی بکھیڑوں میں نہیں پڑنا چاہتی وہ صرف اتنا چاہتی ہے کہ اس کے اکاو¿نٹ میں اتنی ہی رقم واپس آجائے جتنی اس نے جمع کرائی ہے.



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…