پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شادی کے بعد مرد حضرات کا خود کشی کی جانب قدم اٹھانے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )ازدواجی زندگی میں مشکلات کا سامنا نہ کر پانے پر مرد حضرات کا خود کشی کی جانب قدم اٹھانے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شادی شدہ مردوں میں خود کشی کرنے والوں کی تعداد شادی شدہ عورتوں کے خود سوزی کرنے کی تعداد کی نسبت دو گنی ہے۔ حالیہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کے بعد طلاق ہونے یا اپنے ہمسفر کے دنیا چھوڑ جانے کے بعد مرد زیادہ مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں اور زندگی کی مشکلات سے گھبرا کر عورتوں کی نسبت جلد ہی خود سوزی جیسا بڑاقدم اٹھا لیتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق سال 2014ءمیں تقریباً60,000 مرد حضرات نے خودسوزی کی جبکہ اس کے مقابلے میں خواتین کی تعداد صرف 27,000ہے۔ مزید براں ان میں 550افراد ایسے تھے جنہوں نے طلاق ہونے کے بعد خودکشی کی جبکہ طلاق یافتہ خواتین کے خودکشی کرنے کی تعداد410ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ مردوں میں خود کشی کرنے والوں میں سے66فیصد تعداد شادی شدہ افراد کی تھی جبکہ خود سوزی کرنے والے غیر شادی شدہ افراد کی تعداد21فیصد ہے۔ ان اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شادی شدہ زندگی کے بعد خود کشی کرنے والوں میں مرددوں کی تعداد خواتین کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ اس حوالے سے شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خود کشی کرنے کی بڑی وجہ گھریلو معاملات ہیں ، جن سے دلبرداشتہ ہو کر مرد اپنی زندگی سے آزاد ہونے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ رپورٹ میں اس امر کی وضاحت کی گئی ہے کہ خودکشی کرنے والوں میں سے زیادہ تر کی عمر18سال سے30سال کے درمیان ہے، یہ ایسا وقت ہوتا ہے جب شادی کے بعد مرد کے کندھوں پر گھریلو معاملات کی زمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں جن کے بوجھ تلے آ کر مرد حضرات اپنی زندگی کے خاتمے کو ترجیح دیتے ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…