ٹوکیو(نیوز ڈیسک)دنیا کا سب سے قدیم اور بڑے پھولوں میں سے ایک پھول جاپان کے پارک میں پانچ سال بعد دوبارہ کِھل گیا ہے۔دو میٹر (6.5 فٹ) لمبے لوف جسیم نامی پودے کے پھول شاز و نادر ہی کھلتے ہیں اور ان کی افزائش بھی ایک مشکل عمل ہے۔جاپان کی کیودو نیوز سروس کے مطابق ٹوکیو کے جندائی باٹینکل گارڈنز میں اس پھول کو دیکھنے آنے والوں کی بڑی تعداد کے باعث پارک کے اوقات میں توسیع کر دی ہے۔ پارک میں اس پھول کو دیکھنے والوں کی لمبی قطار بنی ہوئی ہے۔یہ پھول صرف ایک یا دو دن کے لیے ہی کھلتا ہے۔اس پھول کو عام طور پر لاش والا پھول کہا جاتا ہے، کیونکہ اس کی بدبو سڑے ہوئے گوشت جیسی ہوتی ہے اور یہ مکھیوں اور بھونروں کو اپنی جانب مائل کرتا ہے۔پارک میں اس پھول کو دیکھنے والوں کی لمبی قطار بنی ہوئی ہے،یہ پھول عام طور پر انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے مغرب میں واقع برساتی جنگوں میں پایا جاتا ہے۔یہ سطح سمندر سے 400 سے 1200 فٹ بلند پہاڑیوں پر پھلتا پھولتا ہے تاہم جنگلات کے کٹاؤ کے باعث اب اس پھول کی نسل ناپید ہوتی جارہی ہے۔قدرتی حیات کے تحفظ کی بین الاقوامی یونین نے اس پھول کے پودے کو ’غیر محفوظ‘ قرار دیا ہوا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































