پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ترکی جھیل خون رنگ ہوگئی

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (نیوزڈیسک)ترکی میں ایک نمکین جھیل سمندری خودرو پودے پھیلنے کے نتیجے میں مکمل طور پر سرخ یا خون رنگ ہوگئی۔ترکی کی دوسری بڑی جھیل لیک ٹیوز گولا کا پانی گرمیوں میں بخارات بن کر اڑ جاتا ہے جس کے نتیجے میں ایسے جاندار ہلاک ہوجاتے ہیں جو خودرو پودے کھاتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ پھلنے پھولنے لگتے ہیںآبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خودرو پودوں کے پھلنے پھولنے کے نتیجے میں جھیل سرخ رنگ میں ڈھل گئی ہے اور یہ رنگت اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک جھیل بخارات بن کر اڑ نہیں جاتی اور ایسا اگلے ماہ گرمی کے عروج پر پہنچنے کے دوران ممکن ہے۔سیاح اکثر گرمیوں میں خشک جھیل پر چہل قدمی کرتے ہیں اس میں پانی سردیوں میں واپس آجاتا ہے تاہم سیاحوں کی دلچسپی اس کا پانی اچانک سرخ رنگ کا ہوجانے کے نتیجے میں بڑھ گئی ہے جو کہ انسانوں کے لیے غیر نقصان دہ پودوں سے بھری ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق ہم لوگوں کو جھیل کا پانی پینے کا مشورہ نہیں دیں گے مگر وہ وہاں کی سیر ضرور کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…