بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد لمبی زندگی پاتے ہیں، تحقیق

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارتھ کیرولینا(نیوز ڈیسک) امریکا میں کی گئی تحقیق سے یہ دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ کسی شخص کی لمبی عمر کا تعلق اس اعلیٰ تعلیم سے بھی ہوسکتا ہے۔امریکی ماہرین نے 1986 سے 2006 تک امریکا میں ہونے والی اموات اوران کی تعلیم پرغورکیا جن میں یہ افراد 1925، 1935 اور1945 میں پیدا ہوئے تھے جب کہ اس تحقیق میں موت کی وجوہات مثلاً کینسر اور دل کے امراض کا بھی جائزہ لیا گیا تھا جس سے معلوم ہوا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد نے طویل عمرپائی اوران کے مقابلے میں واجبی تعلیم والے افراد جلد ہی دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔ماہرین نے سگریٹ پینے والے افراد کی اموات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کا موازنہ آج سگریٹ پینے والوں کی مستقبل میں ممکنہ اموات سے کیا اور اس دوران ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر آج کالج میں پڑھنے والے افراد کو بیچلرز تک تعلیم دی جائے تو مستقبل میں ایک لاکھ سے زائد اموقت کو روکا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق 2010 میں امریکا میں ہونے والی ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد اموات کو بھی ٹالا جاسکتا تھا اگر انہیں ہائی اسکول یا کالج کی سطح تک تعلیم دی جاتی۔ماہرین نے اس دلچسپ حقیقت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ افراد مثبت، پراعتماد اور صحت کے بارے میں زیادہ معلومات رکھتے ہیں اور ان کا معیارِ زندگی بہتر ہوتا ہے جو ان کی طویل عمر کا راز ہے اس لیے صحت سے متعلق پالیسیاں بناتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ ماہرین نے سفارش کی ہے کہ کم تعلیم یافتہ افراد کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جانے چاہیئں تاکہ وہ زیادہ پرکشش آمدنی حاصل کرکے اپنی زندگی بہتر بناسکیں اور اپنی عمر کے کچھ برس بڑھا سکیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…