ترکی (نیوز ڈیسک)تاہم یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں کیونکہ رنگ کی تبدیلی کی وجہ پانی میں اگنے والی ’کائی‘ ہے۔ اس جھیل کی تصاویر فوٹو گرافر ’مورات اونر تاس‘ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئیں جس کے بعد یہ دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے رنگ کی اس تبدیلی کی طرح طرح کی وجوہات ایجاد کرنا شروع کردیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ اس جھیل میں ایک خاص قسم کی کائی ’دونالی ایلا سالنیاس‘ پائی جاتی ہے جو کہ پانی میں اپنا رنگ چھوڑ کر اس کا رنگ تبدیل کردیتی ہے۔ ’توز گولو‘ جھیل ترکی کی دوسری سب سے بڑی جھیل ہے اور یہ 600 مربع میل سے زائد رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔