اسلام آباد(نیوزڈیسک )بھارت کے کئی شہروں میں بندروں کی بھرمار ہے لیکن آگرہ میں ان کی کچھ زیادہ ہی بہتات ہے اس لیے وہاں آنے والے سیاح ان بندروں کی شرارتوں سے سخت پریشان بھی رہتے ہیں جب کہ اس بار ایک بندر نے اپنی شرارت میں خاتون سیاح کا پرس چھین کر اس میں موجود نوٹ ہی لٹا ڈالے۔
بھارتی شہرآگرہ ایک سیاح خاتون خریداری میں مصروف تھی کہ اس دوران اچانک ایک بندر نے کمال پھرتی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کا پرس چھینا اورچھلانگیں مارتا ہوا مندر کی چھت پر جا بیٹھا، بندر کی اس شرارت پر خاتون مدد کے لیے پکارنے لگی کہ اس دوران بنر نے فوراً پرس کھول کر اس میں سے 500 والے بنڈل نکال لیے، بندر نےنوٹ دیکھتے ہی فیصلہ کرلیا کہ آج وہ تو حاتم طائی کی سخاوت کا بھی ریکارڈ توڑ دے گا جس کے بعد بندرنے کچھ ہی دیر میں نوٹوں کو فضا میں اڑانا شروع کردیا جس سے ایسا لگا کہ آسمان نے نوٹوں کی بارش ہورہی ہو۔
بندر کی اس حرکت پروہاں ارد گرد کھڑے لوگوں نے نوٹوں کی بارش کو اپنے لیے رحمت سمجھتے ہوئے انہیں جمع کرنا شروع کردیا جب کہ بیچاری خاتون مدد کے لیے چیختی رہ گئی اور لوگ نوٹ جمع کرکے رفو چکر ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بندروں سے سیاح بہت پریشان ہیں کیوں کہ یہ بندر چھوٹی موٹی چوری نہیں کرتے بلکہ لوگوں کے پرس، کیمرے جیسی قیمتی اشیا ان سے چھین لیتے ہیں جب کہ پولیس ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے میں بھی بے بس ہے۔
بندر نے نوٹوں کی بارش کر دی
22
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں