اسلام آباد(نیوزڈیسک )آسٹریلیا کے سرفر سمندر کی موجوں سے کھیلتے ہوئے شارک سے ٹکراگئے لیکن اپنی جرا¿ت اور حاضر دماغی کے باعث شارک کے حملے سے محفوظ رہے۔ تین بارعالمی چیمپئن رہنے والے آسٹریلوی سرفر مک فیننگ جنوبی افریقا کے سمندر میں ورلڈ سرفنگ لیگ کے فائنل کی تیاری کررہے تھے۔ اس دوران ایک شارک وہاں پہنچ گئی اور ان کے سرفنگ بورڈ کو ٹکر ماری۔ مک نے خوف زدہ ہوئے بغیر اس کا مقابلہ کیا اور ہاتھ پاﺅ ں چلاتے ہوئے شارک کو لات ماری جس سے خوف زدہ ہوکر وہ بھاگ گئی۔ اس دوران ریسکیو عملہ کشتی لے کر وہاں پہنچ گیا اور مک کو کنارے پر پہنچایا۔