بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جاپان کے نوجوان شادی کرنے سے گریزاں

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ آبادی میں اضافے سے قدرتی وسائل پر دبا بڑھتا چلا جاتا ہے جس سے ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بھی متاثر ہوتا ہے۔خیر، پاکستان کے معاملے میں بڑھتی ہوئی آبادی سے زیادہ حکمرانوں کی لوٹ مار ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہی ہے۔دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جن کی گھٹتی ہوئی آبادی ان کے لیے دردِ سر بن گئی ہے۔ جاپان کا شمار بھی ان ہی ملکوں میں ہوتا ہے۔ جاپان کی وزارت خارجہ کے مطابق پچھلے چھے سال سے آبادی میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ 2013 کے مقابلے میں 2014 میں ملک کی آبادی 271058 نفوس کم ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر شرح پیدائش میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا تو آنے والی صدی میں جاپان دنیا کے نقشے پرنہیں ہوگا۔مشرقی ایشیائی ملک کی تیزی سے گھٹتی آبادی کی کئی وجوہ ہیں۔ ان میں بچے کی پیدائش اور پرورش پر آنے والے بلند اخراجات، تجارتی و کاروباری شعبوں میں عورتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، شادی میں نوجوان عورتوں اور مردوں کی عدم دل چسپی شامل ہیں۔شرح پیدائش میں اضافے کے لیے کئی برس سے حکومت سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔ شادی کرنے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ نومولود بچوں کی پرورش میں ان کا ہاتھ بٹانے کی پیش کش بھی کی گئی ہیں۔ تاہم ان اقدامات کا اب تک کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔دنیا کی تیسری بڑی معیشت کی آبادی اس وقت 12 کروڑ60 لاکھ ہے۔ اگر شرح پیدائش و اموات کے درمیان موجودہ فرق برقرار رہتا ہے تو 2050 تک جاپانیوں کی تعداد مزید تین کروڑ کم ہوجائے گی۔ماہرین خبردار کررہے ہیں کہ گرتی ہوئی آبادی ملک کو مختلف طرح سے متاثر کرے گی۔ اس کا سب سے زیادہ اثر ترقی کی رفتار پر پڑے گا۔ کیوں کہ ملک میں عمررسیدہ لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ جاپان کی تاریخ میں پہلی بار 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد مجموعی آبادی کا 25 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…