بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں آئندہ 5 سال کے دوران 20 لاکھ بلیوں کو قتل کیا جائے گا

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(نیوزڈیسک) آسٹریلوی حکومت نے بلیوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے جس کے تحت آئندہ 5 سالوں میں لاکھوں بلیوں کو ختم کیا جائے گا۔بلیوں کے خلاف اعلانِ جنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیرماحولیات گریگ ہنٹ نے میلبورن کے چڑیا گھر میں 5 سالہ حکومتی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2020 تک 20 لاکھ مقامی بلیوں کو مارا جائے گا تاکہ ملک کے مقامی ممالیہ (دودھ پلانے والے جانور) اورپرندوں کا تحفظ کیا جاسکے۔ وزیرماحولیات کا کہنا تھا کہ بلیاں چھوٹے چوہوں اور جانداروں کا بھی شکار کررہی ہیں جو ماحول اور زراعت کے لیے مفید ہیں اس کے علاوہ لگ بھگ 120 نایاب جانوروں کو براہِ راست یا بالراست ان بلیوں سے خطرات لاحق ہیں کیونکہ وہ ان کی خوراک بھی ختم کررہی ہیں۔منصوبے کے تحت سال 2020 تک 5 نئے جزائر اور ملک کے 10 مختلف علاقوں میں 20 لاکھ بلیوں کو ختم کرکے ایک کروڑ ہیکٹرزمین کو بچایا جائے گا۔ آسٹریلیا نے ان بلیوں کو قدرتی ماحول کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور ان کے خاتمے پر ملک کے تمام اداروں اور صوبوں نے بھی اتفاق کیا ہے جسے کے تحت انہیں زہرخورانی اور فائرنگ سے مارا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 20 لاکھ بلیاں روزانہ لاکھوں مقامی جانوروں کو ہلاک کررہی ہیں اور اس کے مقامی جاندار بہت تیزی سے ختم ہورہے ہیں جن میں پرندے بھی شامل ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…