پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

دوسری شادی کاشوق نہیں ،کرنی ضرورہے

datetime 18  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)دوسری شادی کاشوق نہیں ،کرنی ضرورہے ,امریکی شہری کے خیالات جان کرآپ حیران رہ جائیں گے . امریکی ریاست ورجینیا میں ایک شوہر نے اپنی بیوی سے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن شوق سے نہیں، مجبوری سے۔ میریون کے رہائشی 21سالہ جیرمی سٹیمپر کو اچھی طرح یاد ہے کہ اس کی شادی کا دن کتنا خوبصورت تھا، اس کی شادی میں خاندان اور دوستوں سمیت 75افراد شریک تھے۔ لیکن شادی کے محض 19دن بعد جیرمی اور اس کی بیوی کا ایک کار ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس کی بیوی کی یادداشت جاتی رہی، وہ یہ بھی بھول گئی کہ اس کی شادی ہو چکی ہے اور جیرمی اس کا شوہر ہے۔حادثے کے ایک سال بعد جیرمی نے سوچا کہ صرف ایک ہی چیز ہے جو اس کی بیوی کی یادداشت کو بہتر بنا سکتی ہے اور وہ ہے دوبارہ شادی، لہٰذا اس نے دوبارہ اپنی ہی بیوی کو ”پروپوز“ کیا جس نے رشتہ منظور کر لیا۔ جیرمی کا کہنا ہے کہ ہم جلد دوبارہ شادی کرنے جا رہے ہیں اور اس بار پہلے کی نسبت زیادہ دھوم دھام سے کریں گے۔ اس نے کہا کہ ہمارے پاس یادوں کے سوا ہے ہی کیا، وہ بھی ہم سے ایک لمحے میں چھن جاتی ہیں اور پھر کبھی واپس نہیں آتیں، اس لیے میں اپنی بیوی کو نئی یادیں دینا چاہتا ہوں



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…