بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چھٹیاں اور سفر خواتین کیلئے تفکرات کا باعث بنتا ہے

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)چھٹیاں ہونے کی خوشی تو ہر کسی کو ہوتی ہے لیکن سفر کی تیاری اور انتظار و انصرام کچھ پریشانی کا بھی باعث بنتا ہے۔ ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چھٹیاں اور سفر مردوں کیلئے عموماً خوشی کا سبب بنتی ہیں اور انہیں فکر اور پریشانی نسبتاً کم ہوتی ہے مگر خواتین کیلئے یہ عمل بھرپور تفکرات کا باعث بنتا ہے۔برطانیہ میں 1000 افراد پر کی جانے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سفر کی تیاری اور دوران سفر مشکلات کی وجہ سے پیدا ہونے والا دباو¿ خواتین کو مردوں کی نسبت بہت زیادہ متاثر کرتا ہے۔ مردوں میں سے 41 فیصد نے کہا کہ انہیں چھٹیوں کے دوران قطعاً کوئی فکر یا پریشانی نہیں ہوتی۔ چھٹیوں کی منصوبہ بندی اور سفر کے انتظامات کے بارے میں 33 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ یہ ان کیلئے سب سے زیادہ پریشان کن مرحلہ ہوتا ہے جبکہ 23 فیصد مردوں نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا۔ چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے دوران بھی 26 فیصد خواتین ذہنی دباو¿ اور پریشانی کا سامنا کرتی ہیں جبکہ مردوں میں یہی تعداد 19 فیصد ہے۔چھٹیوں سے واپس آکر معمول کی زندگی میں ایڈجسٹ ہونا بھی خواتین کیلئے زیادہ مشکل ہے، 28 فیصد خواتین نے بتایا کہ وہ اپنی روٹین میں واپس آنا مشکل پاتی ہیں



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…