نیویارک(نیوز دیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کی فضائی حدود میں سفر کرنے والے مسافر بردار طیاروں پر اچانک پڑنے والے لیزر لائٹس نے پائیلٹوں کو خوفزدہ کردیا جب کہ فضائی تحقیقاتی اداروں نے اس راز سے پردہ اٹھانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 11 سے زائد پروازوں کے پائلٹس نے شکایت کی ہے کہ نیوجرسی کی فضائی حدود نیوارک لبرٹی کے قریب سے گزرے ہوئے ان کے کاک پٹ پر ایسی زبردست لیزر لائٹس پرٹی ہیں جس سے ایک لمحے کے لیے انہیں نظر ا?نا بند ہوجاتا ہے لیکن یہ لائٹس کہاں سے آتی ہے انہیں اس کا اندازہ نہیں ہوسکا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 5 مختلف پروازوں کے پائیلٹس نے یہ شکایت کی لیکن اب پائیلٹس کی جانب سے مزید ان واقعات کی شکایتیں سامنے آئی ہیں۔ نیو جرسی اور نیو یارک ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعات رات 10 سے 11 بجے تک ہوتے ہیں جب کہ پائلٹس کے مطابق یہ لیزر لائٹس ایئر پورٹ سے 6 میل کی دوری سے نظرآتی ہیں۔ پائیلٹس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی یہ لائٹس پڑتی ہیں عین اس وقت طیارہ ایئر پورٹ پر اترنے کے لیے مڑ رہا ہوتا ہے جب کہ ان لائٹس سے کچھ لمحوں کے لیے نظر آنا بند ہوجاتا ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے مئی سے اب تک ملک بھر میں لیزر سے متعلق 2 ہزار واقعات سامنے آچکے ہیں اور اس طرح لیزر کا استعمال کرنا جرم ہے لہٰذا ان واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی اس راز سے پردہ اٹھا دیا جائے گا۔