امریکہ (نیوز ڈیسک)ہیلمٹ کسی حادثے کی صورت میں سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسی کے پیش نظر نت نئے اور جدید ہیلمٹ بنائے جانے لگے ہیں۔امریکی کمپنی لاموس نے سائیکل سواروں کے لیے ایسا ہیلمٹ متعارف کرادیا ہے جس میں چمکدار انڈیکیٹر نصب ہیں جنھیں ہینڈل پرنصب ریموٹ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور جیسے ہی سائیکل کی رفتار آہستہ ہوتی ہے انڈیکٹر خود بخود جل پڑتے ہیں۔ کک اسٹارٹر کی طرف سے ان منفرد ہیلمٹ کے پہلے بیچ کی بکنگ کروانے والوں کو یہ ہیلمٹ 85 ڈالر میں دیا جائے گا جب کہ اس کے بعد اس کی قیمت 99 اور پھر 119 ڈالر ہوجائے گی۔