بوسٹن(نیوز ڈیسک)ہوا سے بھری پلاسٹک کی بڑی بڑی گیندوں کے اندر کھڑے ہو کر کھیلے جانے والا فٹ بال کا منفرد کھیل بوسٹن میں خوب مقبول ہو رہا ہے۔ بوسٹن کے لوکل پارک میں نوجوانوں نے ببل فٹ بال کھیلی اور اس منفرد کھیل سے لطف اٹھایا۔ ببل فٹ بال میں کھلاڑی کو بڑی بڑی پلاسٹک کی گیندوں کے اندر کھڑے ہو کر پاوں سے فٹ بال کو ہٹ کر کے گول کرنا ہوتا ہے۔ یہ گیندیں ہوا سے بھری ہوئی ہوتی ہیں، گول کرنے کے چکر میں کئی لوگ توازن بر قرار نہ رکھتے ہوئے گر پڑتے ہیں۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کھیل دیکھنے والے بھی اس سے خوب لطف انداز ہو تے ہیں۔