اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایک شخص کو مبینہ طور پر گرل فرینڈ پر گرم ساس(sauce) ڈالنے اور پھر اوون میں پکانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔جوزف انتھونی کاسٹیلانوس کا تعلق سینڈی، اوٹاہ سے ہے۔ جوزف کو غصہ تھا کہ وہ اسے کام کے دوران ملنے کیوں نہیں آئی۔جوزف نے اپنی گرل فرینڈ کو مکوں اور لاتوں کے علاوہ کچن کے چاقو سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔اس کے علاوہ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو کئی گھنٹوں تک قید رکھا۔ گرفتاری کی رپورٹ کے مطابق تشدد کے بعد 31 سالہ جوزف نےاپنی گرل فرینڈ پر ساس پھینکا اور اسے اوون میں ڈالنا چاہا، تاہم پولیس رپورٹ کے مطابق وہ اس کے صرف پاں ہی اوون میں ڈال سکا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس وقت اوون چل رہا تھا یا بند تھا۔ مزاحمت کے دوران لڑکی کسی طرح کوشش کر کے بھاگ نکلی اور پویس کو بلا لیا۔پولیس نے فورا ہی موقع پر پہنچ کر جوزف کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مطابق جب انہوں نے لڑکی کو دیکھا تو اس کے زخموں سے خون نکل رہا تھا اور جسم پر نیل کے نشانات تھے۔لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ جوزف نے اس کے پالتو کتے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔جوزف کو اغوا، تشدد، جانوروں سے برے برتا اورمجرمانہ حملے کے جرائم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔