منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلیا میں درختوں کے لیے ای میل ایڈریس کا اجرا

datetime 16  جولائی  2015 |

میلبورون(نیوزڈیسک) آسٹریلیا میں محکمہ بلدیہ نے شہر میں موجود ہر درخت کے لیے ایک آئی ڈی کا اجرا کیا ہے جس کے بارے میں ای میل بھیجی جاسکتی ہے تاکہ لوگوں ان درختوں کی کیفیات اور اس کے بارے میں شکایات کرسکیں لیکن اس کی بجائے عوام نے درختوں کو ایسی ای میل بھیجنی شروع کردی ہیں جنہیں محبت نامے قرار دیا جاسکتا ہے۔ایک شخص نے ایلم نامی درخت کو ای میل پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ میں آج کالج جارہا تھا تو ٹھٹھک کر رگ گیا کسی شاخ سے الجھ کر نہیں گرا بلکہ آپ کے حسن کی وجہ سے وہاں رکا کیونکہ آپ بہت پرکشش درخت ہو۔یہ میلبورن کے ہزاروں شہریوں کی جانب سے درختوں کو بھیجے جانے والے محبت ناموں میں سے ایک ہے۔شہری انتظامیہ نے سال 2013 میں ہردرخت کی ایک شناخت(آئی ڈی) اور ای میل ایڈریس دیا تھا تاکہ وہ ان کی کیفیات اور خطرناک شاخوں کے بارے میں ادارے کو آگاہ کرسکیں لیکن لوگوں نے ای میل میں ان درختوں سے اظہارِ عشق شروع کردیا اور مسائل کی بجائے ان کی تعریف شروع کردی۔ شہر کے کونسلر کا کہنا ہے کہ لوگ بلدیہ کی بجائے براہِ راست درختوں کو مخاطب کررہے ہیں تاہم حکومتی ادارہ چاہتا تھا کہ شہری درختوں کے مسائل میں دلچسپی لیں تاکہ شہری معاملات میں ان کی شرکت ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…