بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سونے کی چین چوری، بندر پر مقدمے کا مطالبہ

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور(نیوزڈیسک)ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور کی پولیس کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک خاتون نے اپنی سونے کی چین کی چوری کا مقدمہ ایک بندر پر درج کروانے کا مطالبہ کیا۔آئی بی این کی ایک رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوسل پوری کی رہائشی خاتون ارمیلا سیکسینا پیر کو مندر جارہی تھیں کہ ایک بندر نے ان کی سونے کی چین چھیننے کی کوشش کی اور وہ چین کا آدھا حصہ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔نذیر آباد تھانے کے اسٹیشن انچارج اخلیش گور نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی لیکن جب انھیں معلوم ہوا کہ یہ حرکت ایک بندر نے کی تھی تو وہ بغیر کوئی ایکشن لیے واپس آگئی۔اخلیش گور کا کہنا تھا کہ “اگر کوئی فرد چین چراتا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاسکتی ہے، لیکن ہم نہیں جانتے کہ ہم کون سے بندر کے خلاف مقدمہ درج کریں”۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس سلسلےمیں میونسپل کارپوریشن سے رابطہ کرکے بندروں کو پکڑنے کے لیے مہم شروع کرنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ ہندو رسم و رواج کے مطابق بندروں کو مقدس اور بھگوان شری رام کی آرمی کا ایک بہادر فوجی مانا جاتا ہے اور ہندوستان میں بندر دیوتا یعنی ہنومان کی پوجا (عبادت)مندروں میں کی جاتی ہے۔ہنومان کے پیروکاروں کا ماننا ہے کہ ان کی عبادت کرنے سے وہ کسی بھی خوف یا خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…