بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

میکسیکو میں بارش کے لیے خواتین کے درمیان خونریز لڑائی کی رسم

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )دنیا کے مختلف علاقوں میں بارش کے لیے مختلف عقائد کے مطابق دعائیں کی جاتی ہیں یا پھر مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں لیکن میکسیکو کے دیہاتوں میں بارش کے لیے ایک عجیب و غریب کام کیا جاتا ہے جس میں خواتین کے درمیان خون ریز لڑائی ہوتی ہے۔میکسیکو کے علاقے گوریرو کے ناہوا دیہاتوں میں کئی برسوں سے فصلوں پر بارش برسانے کے لیے یہ رسم جاری ہے جسے مذہبی درجہ بھی حاصل ہے۔ ہر سال کے مئی میں پہلے دن خواتین جلد اٹھ کر خوراک کی ایک بہت بڑی مقدار جمع کرتی ہیں جس میں چاول، مرغی، ابلے انڈے اور روٹیاں شامل ہوتی ہیں اور خواتین اس تمام سامان کو لڑائی کے میدان میں لے جاتی ہیں۔دنگل کے میدان کو پھولوں اور کھانے سے سجایا جاتا ہے اور لڑائی سے قبل دعائیں کرتی ہیں اس کے بعد دیہاتی دائرہ بناتے ہیں جہاں عموما ایک دوسرے سے طویل رقابت رکھنے والے لا ایسپرانزا اور ایل رونچو قبائل کی خواتین کی لڑائی ہوتی ہے۔ اس مقابلے میں ایک خاتون عام طور پر جوان لڑکیوں کو لڑائی کے لیے اشتعال دلایا جاتا ہے جہاں وہ اندھا دھند لڑائی شروع کردیتی ہیں اور اس لڑائی میں ہارجیت کے بجائے زیادہ خون بہانے اور اسے جمع کرنے سے دلچسپی ہوتی ہے۔لڑائی کے دوران خواتین ایک دوسرے کو لہولہان کردیتی ہیں،
مزیدپڑھیے :فیس بک نے ایک نیافیچرمتعارف کرادیا
یہ لڑائی شام تک جاری رہتی ہے جب کہ لڑائی میں خواتین کے چہروں سے خون ٹپکتا ہے جسے بعد میں جمع کرکے فصلوں میں ڈالا جاتا ہے تاکہ ان کی اس مذہبی رسم اور عقیدے کے بنا پر بارش ہوسکے، لڑائی کے بعد خواتین ایک دوسرے سے ناراض ہونے کی بجائے ہنسی خوشی گلے مل کر رخصت ہوتی ہیں۔میکسیکو میں ہونے والی اس خونریز رسم پر تحقیق کرنے والے ایک پروفیسر کے مطابق خواتین کی خوںریز لڑائی کی رسم سیکڑوں سال پرانی ہے جس کا سلسلہ میکسیکو کی ازطق تہذیب سے جا ملتا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…