کراچی(نیوزڈیسک ) عید کی خریداری میچنگ کے دوپٹوں کے بغیر ادھوری ہے۔ لڑکیاں گھروں کی زینت ہیں اور لڑکیوں کی سجاوٹ ہیں قوس قزح کے رنگوں سے سجے، لہراتے بل کھاتے دوپٹے،لباس جدید تراش خراش کا ہو، یا روایتی، میچنگ کی چنریا نہ ہو، بات نہیں بنتی،عید کا سوٹ بنانے کے بعد دوپٹوں کی پیکو اور جدید انداز کے ٹسل خواتین کے کپڑوں میں چار چاند لگادیتے ہیں۔ بازاروں میں لہراتے رنگ برنگے دوپٹے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ عید کی تیاری بس اب مکمل ہونے کو ہے۔