دبئی(نیوزڈیسک)ایک غیرملکی جس کے بینک اکاﺅنٹ میں500,000کویتی دینار(10کروڑروپے) اس کے بینک کھاتہ میں جمع تھے اس لیے گرفتارکیاگیاکہ وہ مبینہ طورپربھیک مانگ رہاتھا ۔غیرکویتی شہری کومسجدکے قریب سے گرفتارکرلیاگیااورپولیس تحویل میں دیدیاگیاپولیس اس علاقہ میں گشت کررہی تھی تب انہوںنے دیکھا کہ ایک شخص مسجدکے قریب کھڑاہواہے اوربھیک مانگ رہاہے وہ نمازیوں سے کہہ رہاتھاکہ اسے رقم کی اشدضرورت ہے کیونکہ اس کاکوئی گھرنہیں خلیج ٹائمز نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ بات بتائی اسے فوری طورپرگرفتارکرلیاگیااورالاحمدی پولیس سٹیشن لے جایاگیاجہاں تحقیقات پرمعلوم ہواکہ اس کے بینک اکاﺅنٹ میں 500,000کویتی دینارجمع ہیں کویت کی طرح خلیج تعاون کونسل کے ممبرملکوں بحرین ،عمان ،قطر،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے کی اجازت نہیں ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں