احمد آباد(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان میں مستقبل کا حال بتانے والا گدھا ان دنوں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔راجستھان کا گدھا گنگا رام اپنے مالک کے سوالات کے بالکل صحیح جوابا دیتا ہے۔ اپنے مستقبل کا حال جاننے کے لیے سوال کنے والے کو بس دس روپے دینا پڑ تے ہیں۔ گدھے کا مالک جب مجمعہ میں کھڑے کسی شخص سے متعلق سوال کرتا ہے تو گدھا دائرے میں گھوم کر اس شخص کے پاس جا کر فوری کھڑا ہو جاتا ہے۔ کوئی اسے گدھے کی غیر معمولی طاقت کہتا ہے تو کوئی اسے فراڈ قرار دیتا ہے۔