غزہ(نیوزڈیسک)غزہ پٹی کے ایک مہاجرکیمپ میں ایک فلسطینی شخص اپنے چھ بچوں کے ساتھ ساتھ شیرکے دوبچوں کوبھی پالتارہااب جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم اداروں کی کوششوں سے شیرکے ان دوبچوں کواردن میں ایک نیاگھرمل گیاہے۔میکس اورمونانامی یہ دونوں بچے دس دس مہینے کے ہوگئے تونہ چاہتے ہوئے بھی سمیع الجمال نامی اس فلسطینی شخص نے شیرکے ان دوبچوں کواردن کے ایک قدرتی پارک میں منتقل کرنے کافیصلہ کیااس طرح وہ منفرداورانوکھاتعلق اپنے انجام کوپہنچاان شیروں میں سے ایک نراورایک مادہ ہے اس کاخیال تھاکہ ان شیروں کی مددسے تفریحی پارکوں اورریستورانوں میں کچھ پیسے کماسکے گالیکن جیسے جیسے شیرکے بچے بڑے ہوتے گئے ہمسایوں کی شکایات شروع ہوگئیں۔