اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پینسلوینیا کی ایک کتیا کے پیٹ کی سرجری کی گئی تو اس کے معدے میں سے 62 ہیئر بینڈز، 8 انڈروئیر اور اسی طرح کا دوسرا سامان نکلا۔ مارس میں واقع گڈ شیفرڈ ویٹرنری ہوسپیٹل کے ڈاکٹر ہشام ابراہیم نے اس کتیا کا آپریشن کیا۔ دیگر اشیاءکے ساتھ ، کتیا کے پیٹ سے چار ربر بینڈ اور ایک بینڈ ایڈ(Band-Aid) بھی ملی۔ڈاکٹر ہشام کا کہنا ہے کہ جب اس نے آپریشن کیا تو یہ ساری ہیر بینڈ اور اشیاءایک دوسرے میں پیوست تھیں۔ ڈاکٹر ہشام کی ہیڈ ویٹرنری ٹیکنیشن ایملی کوٹل کا کہنا ہے کہ 62 ہیر بینڈ، 8 اندر وئیر، چار ربڑ بینڈ اور دیگر چیزیں ٹکی(کتیا کا نام) کے معدے کے لیے بہت زیادہ ہیں۔ڈاکٹر ہشام کا کہنا ہے کہ ٹکی نے ان چیزوں کو کئی دنوں میں نگلا ہوگا۔ ٹکی کی مالکن سارا ویس کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز طور پر ٹکی نے پلاسٹک کا نرف ڈارٹ بھی نگل لیا تھا مگر وہ اس کے پیٹ سے قدرتی طور پر ہی نکل گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں