اسلام آباد(نیوزڈیسک )سمارٹ فون رکھنے والے اپنے فون میں کریڈٹ کا اتنا خیال نہیں رکھتے جتنا سمارٹ فون کی چارجنگ کا رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ تو جہاں چارجر دیکھتے ہیں اس میں اپنے فون لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسا ہی کچھ نیویارک میں براڈ وے میں ہوا۔ جہاں بوتھ تھیٹر میں ڈرامہ ہینڈ آف گاڈ شروع ہونے والا تھا۔ ایسے میں ایک شخص اپنی جگہ سے اٹھا اور جمپ لگا کر سٹیج پر پہنج گیا۔ وہاں سٹیج کے لیے خصوصی طور پر لگائے ہوئے چارجر میں اپنا آئی فون لگا دیا۔ تمام ڈرامہ بین اور اداکار حیران رہ گئے۔ اس شخص کو سمجھایا گیا کہ یہ چارجر صرف ڈرامے کے سیٹ کے لیے ہے، یہ موبائل چارج نہیں کرے گا۔ ڈرامے کے اداکاروں کے علاوہ بہت سے ڈرامہ دیکھنے والوں نے اپنے ٹوئیٹس میں اس عمل پر حیرت کا اظہار کیا۔ ایک شخص نے ٹوئیٹ کی کہ ڈرامہ دیکھنے والی عوام، آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ سٹیج پر رکھا ہوا چارجر سیٹ کا حصہ ہوتا ہے، اس سے چارجنگ نہیں ہوتی۔