بیجنگ (نیوزڈیسک )چین میں کروڑ پتیوں کی دوسری نسل نے پورے معاشرے کا تانا بانا ہلاکر رکھ دیا۔ ان کے کتے ایک نہیں دو دو ایپل گولڈ واچ پہنتے ہیں۔ جبکہ یہ نوجوان اپنی دولت کی چھچھورے طریقے سے نمائش کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل سائٹ پرپوسٹ کرتے ہیں ۔
چینی زبان میں فیورڈائیکے نام سے معروف کروڑ پتی نوجوان نسل مہنگی ترین اسپورٹس کاریں رکھتی ہے جبکہ ملٹی ملین ڈالر اکانٹس کے مالک یہ لڑکے لڑکیاں کرنسی نوٹوں کو آگ لگاتے ہوئے اور نوٹوںکی گڈیوںکے اوپر لیٹ کر لی گئی اپنی تصاویر سوشل سائیٹ پر شئیر کرتے ہیں۔ ایک تصویر میںایک ماڈل گرل پانچ لاکھ برطانوی پانڈ مالیت کا کیسینو چپس پکڑے ہوئے ہے جبکہ ایک نوجوان نے درجن بھر ایسکارٹ یا پلے گرلزکے ساتھ تصاویر شئیر کی ہیں۔ انتہائی مہنگے پرفیوم ،اور جیولری ان کے لئے روزمرہ کے جبیب خرچ کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ مہنگی ترین گاڑیوں کو کھلونوں کی طرح استعمال کرکے پھینک دینا ان نوجوانوں کی عادت ہے ، چینی صدر شی جن پنگ نے ان بگڑے ہوئے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جس پر کریک ڈان کے دوان پکڑے گئے درجنوں افراد کوسوشل سروس کرنے کی سزا سنائی گئی تاخیرسے آنے میں انہیں ایک سو ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان نسل ایسے نہیں سدھرے گی ۔یہ نوجوان سمندر میں پرتعیش کشتیوں پر سیکس پارٹیوں کا انعقاد کرتے ہیں۔جہاں 62ہزار ڈالر فی رات والی طوائفیں بک کی جاتی ہیں۔جبکہ ان پارٹیوں میں پرفارم کرنے کے لئے دنیا بھر سے گلوکاروں اور ڈانسرز کو منہ مانگے داموں پر مدعو کیا جاتا ہے۔
چین میں منچلوں نے کتوں کو آئی واچ پہنادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































