بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک کی مدد سے انگوٹھی مالک تک پہنچ گئی

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایک چھوٹے بچے کی وجہ سے شادی کی انگوٹھی، فیس بک کی مدد سے اس کے اصل مالک تک پہنچ گئی۔انگھوٹھی بچے کے مچھلیاں پکڑنے کے جال میں پھنس گئی تھی۔ 11 سالہ کیسپر کجیلسٹروم نے گرمی کے باعث ویک اینڈ پر اپنا زیادہ وقت ساحل پر مچھلی پکڑنے والے جال کے ساتھ گذارا۔کیسپر نے بوراس، سوئیڈن کے نزدیک المیناس کے مقام پر جب سمندر میں جال ڈالا تو اس کے ساتھ ایک انگوٹھی بھی پھنسی ہوئی آئی۔اس انگوٹھی پر کرسٹین اور اینلے لکھا ہوا تھا۔ کیسپر کی ماں یسنا نے بتایا کہ کیسپر انگوٹھی پا کر بہت پرجوش تھا مگر وہ فکر مند تھی۔یسنا کا کہنا ہے کہ جس کی منگنی کی انگوٹھی کھو جائے، اس کی تکلیف وہی سمجھ سکتا ہے۔اس نے فیس بک پر اس انگوٹھی کی پوسٹ کی جو ہزاروں کی تعداد میں شیئر ہوئی۔جلد ہی یہ پوسٹ کرسٹین تک پہنچ گئی ۔ یسنا نے بتایا کہ اینلے انگھوٹھی کھو جانے پر بہت غمگین تھی، انگوٹھی ملنے پر اس کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہی۔اینلے نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آیا کہ آج کے دور میں بھی اتنے ایماندار لوگ موجود ہیں۔ اس پر یسنا نے کہا کہ اب یقین کر لو موجود ہیں۔ کیسپر کے مطابق انگوٹھی کا مالک تک پہنچنا تو بہت اچھا ہو گیا مگرجب اگلے دن وہ سمندر پر گئے تو انہیں صرف سیپ کے کیڑے ملے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…