ٹورنٹو(نیوزڈیسک)کینیڈا میں ایک خاتون نے کروڑوں سال پرانے ڈائنوسارز کا ڈھانچہ دریافت کیا ہے۔ڈائنوسارز کا یہ ڈھانچہ 79 ملین برس قدیم ہے اور اسے کینیڈا کے جنوبی شہر ایلبرٹا کے مضافاتی علاقے سے دریافت کیا گیا ہے۔ Wendiceratops نامی ڈائنو سار 20 فٹ لمبا ہے اوراس کا نام ، آثار قدیمہ کی ماہر Wendy Sloboda کے نام پر رکھا گیا۔ وینڈی نے بھی اپنے نام پر ڈائنوسار کا نام رکھے جانے پرخوشی کا اظہار کیا۔