بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

خواتین اپنی زندگی کے 5 ماہ کپڑوں کے انتخاب میں لگا دیتی ہیں، تحقیق

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) خواتین اپنے کپڑوں کے انتخاب میں خاصا وقت لگاتی ہیں اور مختلف تقاریب اور دفاتر میں پہننے والے کپڑوں کے انتخاب کے لئے خواتین پوری زندگی کے 5 ماہ صرف کردیتی ہیں۔ برطانوی کمپنی سمن جرسی کی زیرنگرانی کرائے جانے والے سروے کے مطابق خواتین ہرہفتے ڈیڑھ گھنٹہ اس پریشانی میں گزاردیتی ہیں کہ انہیں گھرسے باہرنکلنے کے لیے کون سا لباس زیب تن کرنا چاہیئے جس کا حساب لگایا جائے تو یہ سال کے 3 دن اور ایک خاتون کی 18 سے 65 برس کی زندگی میں لگھ بھگ 20 ہفتے بنتے ہیں۔سروے میں 2 ہزارخواتین کے جوابات کی بنیاد پریہ سروے مرتب کیا گیا ہے جس کے مطابق 45 فیصد ملازمت پیشہ خواتین کے لیے مناسب لباس کی تلاش کا عمل ہرروزکا مسئلہ ہے جب کہ 54 فیصد خواتین نے بتایا کہ آخری لمحات میں فیصلہ کرنے سے بچنے کے لیے وہ اپنے کپڑوں کی تلاش کا کام رات میں مکمل کرلیتی ہیں تاہم 15 فیصد خواتین اپنے کپڑوں سے مطمئن نہ ہو کر واپس آکرکپڑے بدلتی ہیں جب کہ خواتین تقریبات میں پہننے جانے والے کپڑوں کا انتخاب 55 منٹ میں کرتی ہیں۔دوسری جانب کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جو دفتراورذاتی الماری کو مکمل طور پرالگ رکھتی ہیں تاہم اکثرملازمت پیشہ خواتین اپنے دفتر کی مناسبت سے ایک ہی لباس پہننے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نے نتائج سے یہ بات بھی اخذ کی جاسکتی ہے کہ خواتین میں کم وقت میں کپڑوں کا انتخاب کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…