لندن(نیوزڈیسک)لندن میں 7 جولائی 2007 کے ٹرین دھماکوں کے دس سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صورت حال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب ایک خاتون کی ملاقات جان بچانے والے پولیس اہلکار سے ہو گئی۔ ا جاتا ہے کہ دنیا گول ہے اور کچھ ایسا ہی لندن کے کنگ کراس اسٹیشن کے باہر دیکھنے کو ملا جب لندن ٹرین دھماکوں کے دس سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق افراد کے لواحقین نے شرکت کی۔ صورت حال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب 7/7 کے دھماکوں کی ایک زخمی کا آمنا سامنا اس پولیس اہلکار سے ہوا جس نے اسے دھماکے کی زد میں آنیوالی ٹرین سے نکال کر اس کی جان بچائی تھی۔اہلکار اینڈی میکسویل کی بہادری اور بروقت مدد سے ہی گل ہکس نامی خاتون کی جان بچ پائی لیکن دھماکے میں بری طرح زخمی ہونے کے باعث وہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہو گئی ۔ واضح رہے 7 جولائی 2007 کے ٹرین دھماکوں میں 52 افراد ہلاک ہوئے تھے