پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ لمبی عمرپاتی ہیں

datetime 8  جولائی  2015
Portrait of a playful young couple looking at eachother
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک )امریکا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین مردوں سے زیادہ لمبی عمر پاتی ہیں جس کی وجہ بڑی مردوں کا ایسی بیماریوں کا شکار ہونا ہے جو موت کا باعث بنتی ہیں۔امریکی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق مرد جب ادھیڑ عمر یا بڑھاپے کو پہنچتے ہیں تو دل کی بیماریوں جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو کر موت کا شکار ہوجاتے ہیں جب کہ خواتین ان کے مقابلے میں ان بیماریوں کا کم شکار ہوتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہےکہ اس بات کا انکشاف 20 ویں صدی کے آغٓاز پر ہوا جب پہلی بار اس مسئلے پر تحقیق کی گئی۔محققین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ جو لوگ 1870 اور 1935 کے درمیان پیدا ہوئے ان میں 40 سال سے زائد عمر کو پہنچنے کے بعد خواتین نے مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پائی۔ محققین کے مطابق خواتین میں جان لیوا بیماریوں سے موت کی شرح میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جب کہ 40 سال کی عمر کے مرد و خواتین میں دل کی بیماریوں سے موت کا یہ فرق اس بات کو واضح کرتا ہے کہ دونوں میں دل کی بیماری کی علامات اور رسک مختلف ہوتا ہے۔تحقیق کے اہم رکن اور یونیورسٹی کے شعبہ نیورو بائیو لوجی کے پروفیسر کہنا ہے کہ گہرے مشاہدات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد و خواتین میں جینٹکس اور بائیولجیکل کمزوریاں اور ذہنی صحت بھی دل کی بیماریوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے علاوہ غذا اور ورزش بھی مختلف ممالک کے لوگوں میں اموات کی شرح پر اثر انداز ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…