بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نیند میں چلنے کی عادت نے خاتون کوموت کے منہ تک پہنچادیا

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )سوتے ہوئے جو عادت عام ہے وہ زور سے خراٹے لینا ہے، جو عاد ت عام نہیں بلکہ کچھ لوگوں میں پائی جاتی ہے، وہ سوتے ہوئے چلناہے۔اگر کوئی سوتے میں اپنے کمرے میں ہی چلتا رہے تو کوئی بات نہیں مگر جب کوئی چلتے ہوئے سمندر میں چلا جائے تو جان کے لالے پڑ سکتے ہیں، جیسے اس خاتون کو پڑ گئے۔39سالہ میری لارڈ کا تعلق ویسٹن سپر ماری، سمرسیٹ سے ہے۔ وہ نیند میں چلتے ہوئے اپنے گھر سے آدھا میل دور سمندر کے پاس پہنچی اور سمندر میں ہی چلتی رہی۔ اس کی آنکھ تب کھلی جب اس نے اپنے منہ میں سمندر کے نمکین پانی کا ذائقہ محسوس کیا۔ سمندری پانی اس کے کندھوں سے اوپر منہ تک پہنچ گیا تھا اور لہریں اس سے ٹکرا رہی تھیں۔ میری سوتے میں رات کے ڈیڑھ بجے اپنے گھر سے نکلی اور سوتے میں اونچی نیچی گلیوں کو عبور کرتی سمندر پر پہنچ گئی، وہاں جا کر بھی نہیں رکی اور سمندر میں چلتی رہی۔ اس کی چیخیں سن کر قریبی ہوٹل میں کام کرنے والے پورٹر نے 999 پر کال کر کےریسکو کو اطلاع دی۔میری نے بعد میں 21 سالہ لی سرل کا شکریہ ادا کیا، جس کی وجہ سے اس کی زندگی بچ گئی۔ اس واقعے میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ میری نیند میں چلنے کی عادی نہیں۔ آخری بار وہ نیند میں اب سے 26 سال پہلے چلی تھی، جب اس کی عمر 13 سال تھی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…