نیویارک(نیوزڈیسک )ہوسکتا آپ کو محض یہ ایک فوٹو لگے مگر سیلفی لینے کا طریقہ آپ کی شخصیت کے متعدد راز افشا کرسکتا ہے۔یہ دعوی سنگاپور میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سیلفی کے پوز، جس جگہ اسے لیا جائے اور یہاں تک کہ زاویہ بھی کسی فرد کی شخصیت کے متعدد پہلو254133ں کو سامنے لے آتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ چہرے کے تاثرات ، جذبات اور دیگر شخصی رازوں کا عندیہ سیلفی کے ذریعے مل جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیلفی لیتے ہوئے خوش باش اور مثبت نظر آنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی شخصیت ہر قسم کے حالات میں مطابقت اختیار کرلیتی ہے اور ایسے لوگ تعاون کرنے والے اور رحمدل ہوتے ہیں۔اپنے چہرے سے نیچے کی سیلفی لینے والے ہر طرح کے حالات میں ڈھل جانے والی شخصیت کے حامل ہوسکتے ہیں۔اسی طرح کسی عوامی مقامات پر اپنی تصاویر لینے کے شوقین افراد کی شخصیت کا خاص جوہر ایمانداری ہوسکتی ہے۔ڈک فیس سیلفی لینے والے کسی قسم کے ذہنی خلل کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔محققین کا دعوی ہے کہ سیفلیز کسی عام تصویر کے مقابلے میں لوگوں کی شخصیت کے پہلو254133ں کو زیادہ ظاہر کرتی ہیں کیونکہ کیمرے کو وہ لوگ خود ہی کنٹرول کررہے ہوتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری















































