منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

اس آدمی نے اپنے مسلز بڑھانے کے لئے ان میں کیا ڈال دیا، جان کر آپ بھی گھبرا جائیں گے

datetime 4  جولائی  2015 |

لندن (نیوزڈیسک )باڈی بلڈنگ کے شوقین نوجوان دنوں میں شاندار مسلز کے حصول کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں اور اس مقصد کیلئے خطرناک قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ایک ایسا ہی خطرناک بلکہ جان لیوا طریقہ ایک برازیلین باڈی بلڈر نے بھی اختیار کیا اور پھر اس کا انجام ساری دنیا کیلئے عبرت کا سبب بن گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برازیلین باڈی بلڈر نے اپنے بازوں کے مسلز بڑھانے کیلئے ان میں تیل اور الکوحل کا آمیزہ داخل کیا جس کے نتیجے میں اس کے بازو خوب پھول گئے۔ کچھ عرصہ تک تو یہ باڈی بلڈر اپنے موٹے تازے بازوں کی خوب نمائش کرتا رہا لیکن پھر بالآخر مسائل کا آغاز ہوگیا اور رفتہ رفتہ حالت اس قدر دردناک ہوگئی کہ اس کے بازو ناکارہ ہونے کا خدشہ پیداہوگیا۔ صورتحال انتہائی خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا اور آگے جو کچھ ہوا اس کا کچھ حصہ ایک ویڈیو کی شکل میں دنیا بھر میں گردش کررہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹرنے جب ایک سرنج کے ذریعے باڈی بلڈر کے پھولے ہوئے بازو کو چھیدا تو اس میں سے سبزی مائل میلا مادہ بہہ نکلا اور بیڈ کی سفید شیٹ اس غلیظ مادے میں تر ہوگئی۔ اس دوران اس شخص کی دردناک چیخیں بھی سنائی دیتی رہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ باڈی بلڈر نے معدنی تیل، الکوحل اور دردکش دوا کا آمیزہ اپنے بازو میں داخل کیا تھا جس کا بھیانک نتیجہ اسے دیکھنا پڑا۔ جو مادہ اس کے بازو سے بہہ نکلا تھا وہ دراصل تیل اور پیپ کا آمیزہ تھا جو عرصے سے اس کے بازو میں جمع تھا۔ اس سے پہلے متعدد افراد کے اعضا اسی مسئلے کی وجہ سے کاٹے جاچکے ہیں جبکہ برازیل اور جنوبی امریکا کے کئی دیگر ممالک میں جسم میں تیل داخل کرنے والوں کی اموات بھی ہوچکی ہیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…